سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے) تھانہ کینٹ کے علاقہ بھاگو بھٹے میں جرائم پیشہ عناصر کی دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شحص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے.ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی سرکل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکے ہیں مقتول کی شناخت سلطان عرف شیرا کے نام سے ہوئی ہے جو 2 یوم قبل پولیس کانسٹیبل انضمام الحق کو بذریعہ فائرنگ شہید کرنے کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا. ملزم ڈکیتی راہزنی اور اقدام قتل جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے.قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ شہید انضمام کے قتل کا مرکزی ملزم عظیم عرف عظیمہ ابھی مفرور ہے پولیس اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے
0 تبصرے