*میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منانے کے لئے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعودخان اور مئیر عبدالرؤف غوری کی زیر صدارت کمشنر کانفرنس ہال میرپورخاص میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں امن کمیٹی کے علماء کرام مفتی شریف سعیدی، مولانا صادق سعیدی،مولانا حافظ محمود قادری،سید حمزہ علی نقوی،واحد حسین پہلوانی مولانا سید ضیاء حیدر نقوی، ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن،چیف میونسپل کمشنر رفیق احمد سیہڑ،ڈی ایم پی پی ایچ آئی جیٹھانند تمام تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز صدر انجمن تاجران میرپورخاص انیس الرحمن شیخ،جنرل سیکریٹری محمد امین میمن نے شرکت کی،اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعودخان نے کہا کہ 12 ربیع الاول ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا دن ہے اور اس جشن عید کی طرح شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کہا کہ اس ضمن میں جو بھی درپیش مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے تمام علماء کرام سے کہا کہ 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں صفائی ستھرائی،سیکیورٹی،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کروایا جائے گا اور کہا کہ تمام تحصیلوں پر تمام اسٹنٹ کمشنرز اپنے تعلقوں میں اجلاس منعقد کریں گے،اس موقعے پر مئیر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ ہماری زندگی میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے بڑی اہمیت کا دن ہے اس لیے میونسپل کارپوریشن کے حوالے سے صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی فراہمی اور دیگر مسائل کو ترجیح دے کر حل کیا جائے گا . اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں اور پروگراموں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں اپنے اپنے رضاکار ٹیمیں بھی معمور کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے،اجلاس میں تمام علماء کرام نے اپنے اپنے مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعودخان اور مئیر عبدالرؤف غوری نے تمام علماء کرام کو یقین دلایا کہ پیش کردہ تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔۔#*
0 تبصرے