Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپورخاص:سوشل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن میرپورخاص کی جانب سے سالانہ چوتھی ذکر مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد

 


میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)خطہ میرپورخاص میں مذہبی رواداری،اتحاد اور یکجہتی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوۓ سوشل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن میرپورخاص کی جانب سے سالانہ چوتھی ذکر مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سےتعلق رکھنے والے معروف علماء کرام،عمائدین و معززین شہر اورنوجوانوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی،علماء کرام نے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ اخلاق اور تعلیمات سے متعلق شرکاء بلخصوص نوجوانوں کو اپنے اپنے خطابات میں آگاہی دی،جبکہ نوجوان طلبہ اور طالبات نے بھی تقاریر کے ذریعے سے آپﷺ کی تعلیمات سے متعلق اظہار کیا،اس موقعے پر سوشل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے منتظمین اور  دیگر مہمانانِ گرامی نے تقریب سے اظہار ِ خیال کرتے ہوۓ کہا کہ اس قسم کی تقریبات ہمیں حضور خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے اپنی محبت اور عقیدت کے اظہار کا موقع فراہم کرتی ہیں،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم  آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور احکامات  کو موجودہ دور جدید میں عام کرنے میں اپنا اپنا فعال کردار ادا کریں،محبت ،برداشت ،امن،بھائی چارہ اور امت کو جوڑنے کا پیغام عام کریں،اس موقعے پر کانفرنس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات طلبہ وطالبات کی بڑی تعدادموجود تھی،تقریب میں علماء کرام  مہمانان گرامی اور نوجوان مقرر طلبہ اور طالبات میں شیلڈز کے تحائف پیش کیئے گئے۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے