Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی کا ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کے ہمراہ اولڈ سول اسپتال میرپورخاص اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ



*میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری)ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی کا ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کے ہمراہ پرانے سول ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ،دورے کے دوران ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر عبدالشکور جروار،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جئے رام داس،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہیمجی چوہان ان کے ہمراہ  تھے،اس موقعے پر  ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے پرانے سول ہسپتال میں بچوں کے غذائی وارڈ ، بچوں کے نرسری وارڈ ، ڈائیلاسز وارڈ ،  گائنی وارڈ اور ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیاجبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں امراض قلب وارڈ،  سرجری وارڈ،ایمرجنسی وارڈ اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا،اس موقعے پر ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ دورے کا مقصد عام لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے  انہوں نے سول سرجن کو ہدایت کی کہ  ہسپتال میں صحت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بھی یقینی بنایا جائے . بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں  مذید بہتری کی ضرورت ہے اس ضمن میں محکمہ صحت کے افسران کو مکمل رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے نے یقین دلایا کہ صحت شعبے کے جو بھی مسائل ہیں وہ میڈیا کی نشاندہی سے مل کر حل کیے جائیں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں نصب سولر سسٹم کو فعال بنانے کے لئے سیکریٹری انرجی سے بات کی جائے گی اور کہا کہ میرپورخاص کے شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے