میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری)سپرنٹنڈنٹ انجنئیر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص وقار پہوڑ نے کہا ہے کہ میرپورخاص شہر کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اس ضمن میں سیٹلائٹ واٹر سپلائی پمپنگ اسٹیشن سے روزانہ 33لاکھ گیلن پینے کا پانی سپلائی کیا جا رہا ہے جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی پمپنگ اسٹیشن کے 4 تالابوں (واٹر ٹینکس) میں 33کروڑ25لاکھ گیلن پانی اسٹور کرنے کی گنجائش ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پورےمیرپورخاص شہر میں 9 واٹر سپلائی اسکیموں کی مدد سے میرپورخاص شہریوں کوپینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے . وقار پہوڑ نے کہا کہ پینے کے پانی کوصاف پنانے کے لئے 16کلو روزانہ کلورین درکار ہوتی ہے اسی طرح ہر ماہ کےلئے ساڑھے 22 سو کلو کلورین کی ضرورت پڑتی ہے،انہوں نے مذید بتایا کہ3ہزار کلو کلورین کی ضرورت ہے جس کے لئے اعلی حکام کو لکھا گیا ہے،اس موقعے پر اسٹنٹ انجنئیر میونسپل کارپوریشن مٹھو خان،جواد احمد واٹرسپلائی سپروائزر بھی موجود تھے۔۔#*
0 تبصرے