میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر مرکزی صدر سید زاکراللہ شاہ آفریدی و مرکزی چیٸرمین چودہری اسرار خان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان زندہ باد موومنٹ PZMہیومن راٸٹس ونگ سندھ کے چیٸرمین شہزاد خان یوسفزٸ نے رفقاء کے ہمراہ شہداء قبرستان میرپورخاص میں پاک بھارت 1965,1971کی جنگوں میں ارض پاک کے دفاع کی خاطر اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک افواج کے گمنام ہیروز کے مزارات پرحاضری دی پھول پش کیٸے اور فاتحہ خوانی کی،یوم دفاع پاکستان کےموقعے پر ضلعی پولیس میرپورخاص کے چاق و چوبند دستے نے DSPسیٹلاٸٹ ٹاؤن ملک قاسم کی سربراہی میں شہداٸے پاکستان پاک فوج کے گمنام ہیروز کو سلامی پیش کی،اس موقعے پرمختلف اسکولوں کے طلبہ اساتذہ سمیت پاکستان اور پاک افواج سے محبت کرنے والے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقعے پر پی زیڈ ایم ہیومن راٸٹس ونگ سندھ کے صوباٸ چیٸرمین شہزاد خان یوسفزٸ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوٸے کہاکہ پاکستان زندہ باد موومنٹ PZM رجسٹرڈ پاکستان ملک بھر میں اپنے قاٸدین کی ہدایات کی روشنی میں اور منشور کیمطابق میدان عمل میں رہتے ہوٸے ارض پاک کی سلامتی کے ضامن اداروں کے دفاع ملک و قوم میں امن بھاٸ چارے اتحاد حب الوطنی کے فروغ کیلٸے اپنی بساط کیمطابق کوشاں ہے،یہی وجہ کہ آج پاکستان زندہ باد موومنٹ کے قاٸدین کی شب وروز محنت لگن جذبہ حب الوطنی سے پاکستان اور اس کی سلامتی ضامن اداروں سے محبت،امن اتحاد،یکجہتی بھاٸ چارے کے فروغ کا عمل ارض پاک کے طول و ارض میں عام ہوتا جارہا ہے اور محب وطن پاکستانیوں کی بڑی تعدادپی زیڈ ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہے اور اپنے قاٸدین کی سربراہی میں ملک وقوم کی بلاتفریق عملی خدمت جاری رکھے ہوٸے ہے،آج ہم یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر اپنے ان گمنام ہیروز سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم محب وطن سیویلین اپنے ارض پاک اور اس کی سلامتی کے اداروں کے دفاع کیلٸے تادم مرگ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔۔#*
0 تبصرے