*میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری) ڈویژن بھر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے، مشکلات کے فوری حل اور روینیو مسائل کے حل اور ضلع میں ہونے والی ترقیاتی اسکیموں پر خصوصی توجہ دے کر ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے اضلاع میں بہتر اور موئثر حکمت عملی بنا کر کام کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے،ان خیالات کا اظہار ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کمشنر کانفرنس ہال میں ضلع میرپورخاص،ضلع عمرکوٹ اور ضلع تھرپارکر کےڈپٹی کمشنرز سے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مفاد کے ہونے والے ترقیاتی اسکیموں پر خصوصی توجہ دے کر اسکیمیں بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے،انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے،نقلی اور بلیک پر کھاد کے فروخت کو روکنے،انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرنے کے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی جائیں،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود نے ضلع میرپورخاص کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،اسی طرح ضلع عمرکوٹ کے ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ اور ضلع تھرپارکر ڈپٹی کمشنر عبدالحلیم جاگیرانی نے اپنے اپنے اضلاع کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،اس موقعے پر ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت، ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو تمام تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔۔#*
0 تبصرے