Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپور خاص:عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں دعوت اسلامی اور میرپور پریس کلب کے زیر اہتمام اجتماع ذکر و نعت

 


*میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)جشن عيد ميلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ اور میرپورخاص پریس کلب کے باہمی اشتراک سے  میرپورخاص پریس کلب ہال میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں اجتماعی ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی،ایڈیشنل کمشنر ون علی نواز بھوت،میئر میونسپل کارپوریشن عبدالرؤف غوری،میرپورخاص پریس کلب کے صدر نذیر احمد پنہور،جنرل سیکریٹری عاطف بلوچ،سینئر صحافی میرپورخاص پریس کلب احمد سعید قائمخانی، انجمن تاجران میرپورخاص کے جنرل سکریٹری محمد امین میمن،دعوت اسلامی کے صوبائی ذمہ دار زوار عطاری ، ڈویژنل نگران حافظ محمد زین عطاری،میڈیا کوآرڈینیٹر سید کامران عطاری،میرپورخاص پریس کلب کے ممبران اور دیگرعاشقان رسول نے بڑی تعدادمیں شرکت کی،





اس موقعے پر کمشنر  فیصل احمد عقیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دن کو ڈویژن بھر میں شایان شان اورنہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا انہوں نے مذید کہا کہ ہمیں اپنی زندگی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق گذارنا چاہیے جس میں ہم اپنے اخلاق اور عمل کو بہتر بنائیں اور کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سنتوں کو زندہ کریں جس میں ایک سنت شجرکاری کرنا بھی ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میرپورخاص میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے اس موقعے پر مئیر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ جس طرح حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانیت کی خدمت کی ہے اسی سیرت کو اپناتے ہوئے ہمیں انسانیت کی خدمت کرنا چاہئے اور کہا کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی جانب سے جشن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ولادت کے دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے . اس موقعے پر میرپورخاص پریس کلب کے صدر نذیر پنہور نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بابرکت اور فضیلت بھرے اجتماع کے لیے میرپورخاص پریس ہال ہر وقت حاضر ہے . انہوں نے مزید کہا کہ میرپورخاص پریس کلب شہر کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے عوام کے ساتھ ہے .انہوں نے کمشنر فیصل احمد عقیلی کو مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال میرپورخاص میں ڈاکٹروں کی کمی ہے جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال میں ڈاکٹر زیادہ ہیں وہاں سے ڈاکٹر سول ہسپتال میرپورخاص میں تعینات کئے جائیں تاکہ آنے والے مریضوں کا بہتر علاج معالجہ ممکن ہو سکے،قبل ازیں دعوت اسلامی میرپورخاص کے مختلف علماء کرام نے اجتماعی ذکر و نعت میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی اور ان کی شان میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے