میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایات کی روشنی میں ضلع میرپورخاص میں ٹریفک آگاہی مہم جاری،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک اگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں مین بس ٹرمینل پر انچارج ٹریفک حیدر علی بلوچ اور اسٹاف ٹریفک پولیس کی جانب سے بس مالکان اور بسوں،مسافر وینوں اور کوسٹرز کے ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین کی آگاہی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کے ساتھ حسن سلوک اور مناسب کرائے کی تلقین بھی کی گئی،تاہم تمام ٹرانسپوٹرز کو واضع کہا گیا کہ مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور حضرات کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،جبکہ مسافر حضرات کو بھی آگاہ کیا گیا کہ بس ڈرائیورز اور بس اسٹاف کے رویے اور زیادہ کرایہ وصول کرنے یا ریش ڈرائیونگ سے متعلق شکایات بھی ٹریفک پولیس سے کی جاسکتی ہیں جس پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔#*
0 تبصرے