میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)دعوت اسلامی دین کے کام کے ساتھ غریب انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس حوالے سے دنیا کے بہت سے ملکوں میں فلاحی کام کئے جا رہے ہیں، دعوت اسلامی نے ملک کے علاوہ دیگر ممالک میں آنے والی آفات کے دوران متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہے سندھ میں حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لئے ٹینٹ سٹیز قائم کی گئیں جس میں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے اور ہزاروں متاثرین کے لئے جن کے گھر تباہ ہوئے تھے ان گھروں کی مرمت کی گئی ہے جن میں سندھ کے لاڑکانہ ڈویژن کے علاوہ سانگھڑ، جھڈو، کوٹ غلام محمد کے 300 مکانات شامل ہیں اس کے علاوہ قاضی احمد، پڈعیدن سمیت پنجاب، کے پی کے میں متاثرین بھی شامل ہیں ان خیالات کا اظہار دعوت اسلامی میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان کے ہیڈ عثمان عطاری، سندھ کے ذمہ دار زوار عطاری اور سید کامران عطاری نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مذید کہا کہ ترکی میں زلزلے کے دوران 500 گھر بنائے گئے ہیں جبکہ کورونا کی وبا کے دوران جب پورا ملک لاک تھا اس دوران تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون نہیں مل رہا تھا اس مشکل کی گھڑی میں مولانا الیاس عطار قادری دامت برکاتہم عالیہ کی ہدایت پر ملک کے ہر شہر میں بلڈ کیمپ لگا کر تھیلیسیمیا کے مریضوں کو 60 ہزار سے زائد خون کی بوتلیں فراہم کی گئیں جبکہ ہم تعلیم کے شعبے میں بھی کام کر رہے ہیں ہم نے شروع میں مدنی چینل قائم کیا جس کے بعد مختلف زبانوں کے علاوہ علاقائی زبانوں کے چینل بھی قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ بچوں کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لئے خصوصی کارٹون ٹرانسمیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اب ہم نے موبائل اسپتال بھی شروع کیا گیا ہے جس میں لیبارٹری کے ساتھ ڈاکٹرز بھی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں جا کر غریب مریضوں کو مفت ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں مستقبل میں دیگر شعبوں میں کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔۔
0 تبصرے