Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپورخاص:ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن قاسم ملک کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب کا انعقاد

 


میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری)ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن قاسم ملک کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق مورخہ 14 ستمبر 2023  کو ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن میرپورخاص قاسم ملک کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن،ڈی ایس پی سٹی منظور لکی، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اسلم جاگیرانی، ڈی ایس پی شجاع آباد خدا بخش، ڈی ایس پی سندھڑی لطف علی لغاری، او ایس عاشق چانگ، انچارج ڈی آئی سی غلام حسین سداھیو، انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری، ایس ایس پی آفس کے برانچز کے انچارج، ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن عاطف شاہ، ایس ایچ او محمودآباد کامران ھالیپوٹو اور دیگر پولیس افسران نے بطور مہمان شرکت کی،تقریب میں ریٹائر ہونے والے پولیس ڈی ایس پی قاسم ملک کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا،  اس موقع پر ڈی ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی قاسم ملک نے ہمیشہ ایک نہایت ایماندار اور فرض شناس آفیسر کے طور پر کام کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جس کے بعد انہوں نے ریٹائر ہونے والے آفیسر قاسم ملک کو اجرک اور سندھ کی روایتی ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے