میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)ایم کیو ایم(پاکستان) اراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی،ڈاکٹر ظفر احمد کمالی،رکن STC۔شفیق احمد۔ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم۔جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان۔سلیم میمن۔محمود عباسی،اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،پر مشتمل وفد کی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے احتجاجی کیمپ کا دورہ،احتجاجی بورڈ ملازمین عبدالغفار،اعجاز عباسی،مشکور احمد زئی،رانا شاہد تبسم نے متحدہ وفد کو بتایا کہ گذشتہ ڈھائی ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کے باعث فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے اور ہم احتجاج پر مجبور ہوچکے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے مفت تعلیم و امتحانی فیس معاف کرنے کے اعلان کے بعد تعلیمی بورڈ کا ذریعہ آمدنی ختم ہوچکا ہے اور نوابشاہ تعلیمی بورڈ کے قیام کے بعد سانگھڑ ضلع میرپورخاص بورڈ سے الگ ہونے سے ہم شدید مالی بحران کا شکار ہوچکے ہیں اور حکومت سندھ پرمیرپورخاص تعلیمی بورڈ کی 90 کروڑ کی رقم واجب الادا ہوچکی ہے یہ رقم جاری ہونے سے بورڈ ملازمین مالی مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرسکیں گے،متحدہ وفد نے بورڈ آفس کے احتجاجی ملازمین کو یقین دلایا کہ اس اہم مسئلے کو
ترجیحی بنیادوں پر گورنر سندھ اور نگران وزیراعلیٰ سندھ کے علم میں لاکر حل کروایا جائےگا،بعد ازاں متحدہ وفد نے چئیرمین تعلیمی بورڈ ذوالفقار شاہ سے ملاقات کرکے ملازمین کے سنگین مسئلے سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ بحیثیت چئیرمین بورڈ ان مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں،چئیرمین تعلیمی بورڈ نے متحدہ وفد کو بتایا کہ بورڈ ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ جلد حل ہوجائیگا۔۔#*
0 تبصرے