*میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)پیپلز اسٹوڈینٹس فیڈریشن PSFکے صوبائی نائب صدر و وائس چیئرمن ضلع کونسل ٹنڈو الہیار دریا خان مری کی جانب سے میرپورخاص کے نجی ہال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمن بلاول بھٹوزرداری کی 35 ویں سالگرہ کی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا،تقریب میں سندھ پیپلز اسٹوڈینٹس فیڈریشن سپاف سندھ کے صدر منصور شاہانی،پی پی پی ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری میر حسن دھونکائی، ضلعی سیکریٹری اطلاعات عبدالسلام میمن،پی پی پی میرپورخاص ڈویژن لیڈیز ونگ کی سیکریٹری اطلاعات سابق رکن سندھ اسمبلی خیرالنساء مغل،پیپلز پارٹی کے رہنماء معروف بلڈرچوہدری حاجی نظام الدین آرائیں، میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے میئر عبدالرؤف غوری،ڈپٹی میئر جنید بلند، یوسی چیئرمین و پی پی تعلقہ سندھڑی کے صدرمیر علی رضا تالپور،سید ریاض شاھ خراسانی،امیر جان مری، سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے زمہ داران،ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کی 35ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی عمر درازی کے لئے دعا کی گئیں،اس موقعے پر چوہدری نظام الدین آرائیں نے اپنے شہید قائدین کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کرائی،تقریب میں عمائدین و معززین شہر،صحافیوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔۔#*
0 تبصرے