سالکوٹ(ملک حسن رزاق سے) صحافت اور میڈیا ایک ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے صحافیوں کو چاہیئے کہ وہ عوام میں شعور پیدا کریں کرپشن اور رشوت کی روک تھام کے لئے ہم سب مل کر کام کریں گے تو ہی اسکو جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک ندیم منور نے صحافتی تنظیم پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد نے چئیرمین خرم میر اور صدر رانا نوید کی قیادت میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک ندیم منور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ چئیرمین خرم میر اور صدر رانا نوید کے ہمراہ وفد میں سنئیر نائب صدر سلمان بٹ نائب صدر چوہدری سہیل انفارمیشن سیکرٹری ملک حسن رزاق جنرل سیکرٹری رانا محمود ملک ساجد محمد عامرجٹ مہر مصطفیٰ اور مدثر رتو شامل تھے ملک ندیم منور نے ملاقات میں حکومت پنجاب سے وابسطہ محکموں میں ک کرپشن کے لئے زیرو ٹارلنس کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیلتھ محکمہ مال پولیس میونسپل کارپوریشن پنجاب حکومت کے زیر نگرانی کام کرنے والے کسی محکمہ میں کوئی راشی آفیسر یا اہلکار رشوت طلب کرے تو اسے رشوت دینے سے قبل براہ راست مجھ سے رابطہ کریں میں یقین دلاتا ھوں کہ اسے آپ کی مدد سے رنگے ہاتھوں پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کسی بھی قسم کرپشن کے شکائت کے متعلقہ اطلاع کسی بھی طرح سے لیک نہیں ھوسکتی میں خود اس بات کی ضمانت دیتا ھوں
0 تبصرے