تھانہ کینٹ کے علاقہ بھاگو بھٹے میں پولیس مقابلہ پولیس کانسٹیبل انضمام الحق کی شہادت میں ملوث خطرناک ملزم ہلاک
تھانہ کینٹ پولیس کو بذریعہ مخبر اطلاع موصول ہوئی کہ مقدمہ 1213/23بجرم 302/324/353/7ATA میں پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم عظیم عرف ظیما بھاگو بھٹے گاؤں میں مسلح گھوم رہا ہے
پولیس ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کے ریڈ کیا تو ملزم نے ایک کس نامعلوم ساتھی کے ہمراہ پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی.
پولیس ٹیم نے دفاعی پوزیشن سنبھاتے ہوئے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی. چند منٹ بعد فائرنگ رکنے پر علاقہ کا جائزہ لیا تو ملزم عظیم عرف ظیما ولد لال دین ہلاک ہوچکا تھا. ملزم نے 11 روز قبل پولیس کانسٹیبل انضمام الحق کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا.
خطرناک ملزم ڈکیتی، راہزنی ، قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا.
ملزم کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے.
0 تبصرے