Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ:حاجی پورہ پولیس کی بڑی کاروائی شراب کے حفیہ کارخانے پر چھاپہ ہزاروں لٹر ولائیتی و دیسی شراب برآمد



سیالکوٹ(بیورو رورٹ)  تھانہ حاجی پورہ پولیس کی بڑی کاروائی شراب کے حفیہ کارخانے پر چھاپہ ہزاروں لٹر ولائیتی و دیسی شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے شراب و منشیات فروشوں  کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔ اس سلسلہ میں  ایس پی انویسٹی گیشن ضیا ء اللہ کی  سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی سر کل  طارق محمد ڈھڈی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ سب انسپکٹر عادل مصطفیٰ باجوہ نے   ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  شراب کے خفیہ کارخانے پر چھاپہ مار کر   ہزاروں لٹر ولائیتی و دیسی  شراب کی بڑی کھیپ برآمد کر کے محتلف اضلاع میں شراب سپلائی کرنے والے بدنام زمانہ شراب و منشیات فروش   ملزمان نعیم عرف نونااور فرحان عرف کاکا کو گرفتار کر لیا ہے ۔    سیالکوٹ پولیس نے شراب کے کارخانے پر  بڑی کاروائی کرتے ہوئے علاقہ میں شراب و منشیات کی ایک اور چین کو بریک کر دیا ہے جس سے حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق  صو بہ سے منشیات و شراب کے خاتمہ کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے   کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کیلیے  تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے   سیالکوٹ پولیس ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلیے بھر پور عزم کیلیے کوشاں ہے . 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے