میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری)دنیا بلخصوص ملک بھر کی طرح خطہ میرپورخاص میں بھی 12ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے موقعے پر دعوت اسلامی،پاکستان سنی تحریک سمیت مختلف مذہبی جماعتوں،تنظیمات کی جانب سے جلوس نکالے گئے،جن میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم شریک تھے،فضا سرکار کی آمد،مرحبا یا مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فلک شگاف نعروں سے معطر تھی،انجمن غلامان مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم حمیدپورہ کالونی میرپورخاص سے پچاس 50سالہ قدیم جشن عیدمیلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کاجلوس رئیس شیخ،ماسٹر تحسین و دیگر کی قیادت میں نکالا گیاجس میں عشاق کی کثیر تعداد موجود تھی،جلوس کی گذر گاہوں پر مختلف تنظیموں،شخصیات کی جانب سے استقبالیہ کیمپس لگائے گئے جن پہ جلوسوں کے قائدین کو ہار پیش کیئے گئے اور شرکاء پر گل پاشی کی جارہی تھی۔۔#*
0 تبصرے