Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ ریجن آ فس ميرپورخاص سندھ۔ کی ٹیم کا میرپور خاص میں بوتلیں بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی



*میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری)ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) نعیم احمد مغل اور اسٹنٹ ڈائریکٹر و ریجنل انچارج  علی محمد رند کی ہدایات پر  کیمسٹ شاہدالرحمان،کیمسٹ انیل کمار اور فیلڈ سپروائزر انتظار حسین کا میرپورخاص میں پرانی کاٹن فیکٹری کے نزدیک جعلی پلاسٹک کی بوتلیں بنانے کی فیکٹری پر خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کارروائی جس کے دوران ممنوعہ پلاسٹک کچرے سے بوتلیں بنائی جا رہیں تھیں،اس موقعے پر محکمہ ماحولیات ٹیم میرپورخاص کا کہنا تھا کہ ڈسپوز ایبل پلاسٹک کی بوتلوں کا یہ جنون ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جو پہلے ہی انسانی صحت اور ماحولیاتی پریشانیوں کا سبب بن رہا ہے،پلاسٹک کی بوتلوں سے وابستہ ماحولیاتی مسائل پیداوار کے عمل میں شروع ہوتے ہیں،خام مال کی تیاری،پولی تھیلین ٹیرفتھلٹ (پی ای ٹی) پلاسٹک کی بوتلوں کی تیاری میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مواد ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ حقیقت میں وہ ماحول مضر اثرات مرتب کرتے ہیں ۔کیونکہ اس طرح کی بہت کم قیمت پلاسٹک کی بوتلوں سے منسلک ہوتی ہے لوگ اکثر انہیں زمین پر ضائع کردیتے ہیں زمین اور سمندروں پر پلاسٹک کی بوتلیں وقت کے ساتھ چھوٹے ٹکڑوں میں ٹوٹ جاتی ہیں۔ ان ٹکڑوں میں پولی کلورینٹڈ جیسے نقصان دہ کیمیکل شامل ہیں چھاپے کے دوران وہاں پر موجود ورکرز نے کوئی بھی معلومات دینے سے انکار کردیا،سیپا ٹیم نے قانونی راستہ اپناتے ہوئے فیکٹری مالکان کو ذاتی  شنوائی کے لیے طلب کرنے  کا فیصلہ کیا  تاکہ لوگوں کو مختلف بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی  سے بچایا جا سکے۔بصورت دیگر عمل نہ کرنے کی صورت میں سیپا ایکٹ 2014 کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔۔#*



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے