Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپورخاص:تنظیمات اہلسنت کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف لبیک فلسطین مارچ کا انعقاد

 


میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)تنظیمات اہلسنت میرپورخاص کے زیر اہتمام فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار ہمدردی جبکہ اسرئیلی جارحیت اور اسرائیلی بربریت کے خلاف لبیک فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا،جس کا آغاز مرکز اہلسنت دارالعلوم کنزالایمان ریلوے پلیٹ فارم سے کیا گیا،لبیک فلسطین مارچ میں مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مارچ کے شرکاء  اسرائیل مردہ آباد حماس زندہ آباد کے نعرہ لگاتے رہے جبکہ میرپورخاص کی فضاء لبیک لبیک الجہاد الجہاد سے گونج اٹھی،مارچ میں موجود علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ اسرائیلی حکومت پر حماس کا حالیہ حملہ ظلم کے خلاف اپنا دفاع  ہے اور یہ عالمی طاقتوں کی ایک دہائی کی خاموشی اور فلسطینیوں کے جائز حقوق کو نظر انداز کرنے  اور غاصب اسرائیل کے75سال سے جاری مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی  کا نتیجہ ہیں انہوں نے مغرب کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے نہتے اور مظلوم بچوں بزرگوں خواتین کی بجلی اور پانی کی سپلائی منقطع کرنا اور ہسپتالوں،ایمبولینس کو نشانہ بنانا غیر انسانی  اقدام ہے  افسوس کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے و ممالک اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے سے بھی قاصر ہیں پاکستانی قوم اس مصیبت کی گھڑی میں فلسطین کی آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ہم حکومت  پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں وہ فلسطین اور حماس کے مجاہدین کی حمایت کا اعلان کرے اور ان کی ہر سطح پر مدد کرے،مقررین کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور ہمیشہ رہےگااگر فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت کے لئے  ہماری جانوں کی ضرورت ہو تو ہم تمام لوگ اس جنگ میں شریک ہونے کے لئے تیار ہیں،لبیک فلسطین مارچ میں امیر تنظیمات اہلسنت مفتی بلال رضا قادری،حافظ محمود احمد قادری،علامہ حافظ محمد صادق سعیدی،حافظ منظور احمد تونسوی،علامہ یار محمد سنگراسی،قاری ثاقب الرحمن،مفتی کمال الدین قادری،مفتی رمضان نعیمی،مفتی تاج محمد رضوی،علامہ علی حسن طاہری،مولانا صالح طاہری،علامہ غلام حسین سکندری،مولاناخالدرضا سہروردی،صوفی محمد جاوید نقشبندی،شاکر حسین شاکر،قاری فیاض الحسن چشتی،مولانا عباس قادری،علامہ اشرف رضا بریلوی،قاضی محمد فیضان قادری،۔قاضی شمس الدین قادری،فہیم قریشی،قاری مطیع الرحمن،قاری محمد علی چشتی،علامہ محبت علی سکندری،علامہ عدیل الرحمن قادری،مولانا مبارک عطاری.مولانا اکبر،قاری ارشاد قادری،علامہ حافظ عاطف تونسوی،مولانا ارشد مدنی،مولانا عبد الباری،حافظ طارق قادری،عمران سراج،جاوید جعفری،مولانا غلام رسول،سلمان راچپوت،ساجد ملک،ساجد راجپوت،ماسٹر شمش الدین پہنور ودیگر نے شرکت کی۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے