Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپورخاص:فیضان مدینہ العطار ٹاون سے دعوت اسلامی کا جلوس میلاد رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری قیادت میں منعقد

 


میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)آقائےدوجہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے موقعے پر دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ العطار ٹاؤن سے رکن شورئ قاری محمد ایاز عطاری کی قیادت میں میلاد جلوس نکالا گیا،تفصیلات کے مطابق  بعد نماز جمعہ دعوت اسلامی میرپورخاص کے تحت مرکزی جلوس فیضان مدینہ العطار ٹاؤن میرپورخاص سے رکن شورئ قاری محمد ایاز 

عطاری کی قیادت میں جلوس میلاد نکالا  گیا،میلاد جلوس میں میرپورخاص شہر بھر کی مساجد سے عشاق فیضان مدینہ آئیےاور اس مرکزی جلوس میں شامل ہو کر رکن شورئ قاری محمد ایاز عطاری کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے اور سرکاد کے آمد مرحبا یا مصطفیٰ کی صدائیں لگا تے ہوئے پیدل ہاتھوں میں سبز  سبز مدنی پرچم لئے جلوس میلاد منایا اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود،ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن،مئیر عبدالرؤف غوری،ڈپٹی مئیر جنید بلند،چیف میونسپل کمشنر رفیق سیہڑ،ڈی آئی بی انچارج  دانش بھٹی،پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر میرپورخاص محمد خالد،میرپورخاص ڈویژن کے نگران حافظ محمد زین عطاری سمیت دعوت اسلامی کے دیگر اہم ذمہ داران اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار سید کامران عطاری نے بھی جلوس میلاد میں شرکت کی،دعوت اسلامی میرپورخاص ڈویژن  کے نگران حافظ زین عطاری نے اس موقعے پر کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود اور DIG میرپورخاص تنویر عالم اوٹھو SSP عادل میمن میرپور خاص میونسپل کارپوریشن. میئر عبدالرؤف غوری،ڈپٹی میئر جنید بلند اور صحافیوں بھائیوں اوردیگر اہم اداروں کا  سیکیورٹی اور دیگر خد مات پر شکریہ ادا کیا اور آخر میں یہ جلوس میلاد بلدیہ کمپلیکس پر مغرب کی نماز کے وقت صلا ۃ و سلام اور دعا پر اختتام پذیر ہوا۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے