میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری )ڈپٹی کمشنر و صدر ہلال احمر ڈسٹرکٹ برانچ میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں متاثرین کی امدادوبحالی اور غریب عوام کی مدد کرنے میں ہلال احمرکا کردار اہمیت کا حامل ہے،اس لئے ہلال احمر کی سرگرمیوں کو مذیدوسیع وتیز کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربارہال میرپورخاص میں ہلال احمر ڈسٹرکٹ برانچ میرپورخاص کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے ہلال احمر ڈسٹرکٹ برانچ میرپورخاص کےعہدیداران کو ہدایت کی کہ ہلال احمر کا ریکارڈ مکمل رکھا جائےانہوں نے یقین دلایا کہ ہلال احمر کو درپیش مسائل حل کرائے جائیں گے،اجلاس میں ہلال احمر ڈسٹرکٹ برانچ کے چیئر مین ڈاکٹر سید رضی محمد،اعزازی سیکریٹری اظہر عباس اور نمائندہ سندھ رئیس احمد خان نے ہلال احمر کے اخراجات،آمدنی اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر کے شاپنگ سینٹر کی دکانوں کا کرایہ بہت کم مل رہا ہے اورکچھ دکاندار کافی عرصہ سے کرایہ نہیں دے رہے ہیں اورنہ ہی دکانیں خالی کررہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شہریار حبیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو شاپنگ سینٹر کا معائنہ کرکے دکانداروں سے ملاقات کرے گی اورقانون اورموجودہ ریٹ کے مطابق نیا کرایہ طے کرےگی تاکہ آمدنی میں اضافہ ہو اورفلاحی سرگرمیوں میں مدد مل سکے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Iغلام دستگیر شیخ،اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سلیم شیخ،ہلال احمرڈسٹرکٹ برانچ کے جوائنٹ سیکریٹری رفیق لغاری،خزانچی عبدالکریم میمن،ممبران امین بھٹی،جمیل احمد،ڈاکٹر زوار لغاری،منصورچیمہ،فرحان قریشی اورفرقان شیخ نے شرکت کی۔۔#*
0 تبصرے