*دعوت اسلامی میرپورخاص ڈویژن کے تحت مہاجر کالونی گراؤنڈو عیدگاہ میں ایک عظیم الشان گیارہویں شریف کے پروگرام کا انعقاد،ركن شوری حاجی اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا*
*میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری) دعوت اسلامی میرپورخاص ڈویژن کے تحت مہاجر کالونی گراؤنڈ و عید گاہ میں ایک عظیم الشان گیارہویں شریف کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی دعوت اسلامی میرپورخاص کے مشہور و نامور ثناء خواں حضرات نے ركن شوری کی آمد سے قبل سیدی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں منقبت منفرد انداز میں پیش کر کے محفل میں سماء باندھ دیا بعد ازاں ركن حاجی اظہر عطاری نے شان آخری نبی ﷺ اور سیرت سیدی شیخ عبدلقادر جیلانی رحمتہ اللّه علیہ جبکہ معجزہ اور کرامت کی تفصیل سے وضاحت کی ركن شوری کا کہنا تھا کہ معجزہ انبیاء کرام سے جبکہ کرامات اللّه کے نیک بندوں سے ظاہر ہوتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اللّه کریم نے اپنی پاک کتاب قران پاک میں بعض اپنے نیک بندوں کا ذکر فرمایا بنی اسرائیل کے نیک بندے اصحاب کہف کا واقعہ بیان کرکے یہ واضح کردیا کہ اللّه کے بندوں کا ذکر کرنا پیارے رب کا پیارا طریقہ بھی ہے۔۔#*
0 تبصرے