Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

گوجرانوالہ ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کی عارضی تعیناتی تا حال منسوخ نہ ہو سکی سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر اپنے فرائض سے غافل



 گوجرانوالہ ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کی عارضی تعیناتی تا حال  منسوخ نہ ہو سکی

بی ایچ او اور آر ایچ سی پر ڈیوٹی نہ کرنے کی بنا پر ہیلتھ سیکٹر کی کٹوتی بھی نہیں کروا رہے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ کی غفلت سے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر اپنے فرائض سے غافل


گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) میڈیا کی بار بار نشاندہی کے باوجود ضلع گوجرانوالہ کے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کی عارضی تعیناتی منسوخ نہ ہو سکی، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، بڈھا گورائیہ، اٹاوہ، گناعور اور دیگر  یونین کونسلز کے متعدد سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر عارضی ڈیوٹی لگوا کر لکشمی چھاپنے اور کرپٹ افسران کو منتھلھیاں دینے میں مصروف ہیں، حکومت پنجاب کے خزانے کو ماہانہ تنخواہ اور ہیلتھ سیکٹر کی مد میں کروڑوں روپے کا چونا لگایا جا رہا ہے، جبکہ سیکرٹری صحت نے تمام سی ای او ہیلتھ اتھارٹیز کو سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کی عرضی ڈیوٹی فوری کینسل کر کے انہیں ان کی جائے تعیناتی پر بھجوانے کے احکامات جاری کیے تھے، متعدد سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر دفتری اوقات میں اکثریت ذاتی کاموں میں مصروف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی خاموشی معنی خیز، عوامی سماجی حلقوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیرِ صحت، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت، کمشنر گوجرانوالہ سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ گوجرانوالہ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کو فوری ان کی جائے تعیناتی پر بھجوانے اور ہیلتھ سیکٹر کی مد میں لوٹے گئے کروڑوں روپے کی ریکوری کروانے کا بھی مطالبہ کیا ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے