سیالکوٹ (ملک ساجد سے) ڈپٹی کمشنرمحمد ذوالقرنین کی زیر صدارت ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کے اجلاس کا انعقاد، سرکاری ملازمین کو شادی، کفن دفن اور ماہانہ امداد کی مد میں 266درخواستوں جن کی کل مالیت 1کروڑ 23لاکھ 88ہزار روپے ہے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے ضلعی بہبود فنڈز بورڈ سیالکوٹ کے اجلاس میں کل 278درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ جن میں سے 12 درخواستوں کو ناقابل منظوری قرار دے کر مسترد کردیا گیا۔ یکم ستمبر 2023ء سے 31دسمبر2023ء تک وفات پاجانے والے 99سرکاری ملازمین کے کفن دفن کی مد میں 35ہزارروپے فی کس، شادی گرانٹ کی 151درخواستوں کی 55ہزار روپے فی کس جبکہ ماہانہ امداد کی مد میں 9افراد کو 3ہزار ماہانہ اور 7افراد کو 3ہزار500روپے ماہانہ امداد کی منظوری دی گئی۔ اس طرح کل ملا کر 266درخواستوں کو منظور کیا گیا جن میں کفن دفن گرانٹ 34لاکھ 65ہزار روپے، شادی گرانٹ کے 83لاکھ5ہزار روپے اور ماہانہ امداد کی مد میں 6لاکھ18ہزار روپے گرانٹس کی منظوری شامل ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی ، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن ملک خدا داد، ڈی ایچ او ڈاکٹر ولید، انچارج بہبود فنڈز چودھری ارشد سمیت دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔
0 تبصرے