اسلام آباد(رپورٹ)محکمہ موسمیات نے 17 فروری سے 21 فروری کے دوران ملک کےبالائی/وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہےـ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ 17 فروری کی رات سے 21 فروری کے دوران مری ،گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہا الدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
18 اور 19 فروری کو ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا بھی امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری سے 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، کرک، خیبر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کی توقع ہے۔علاوہ ازیں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بونیر، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسمعٰیل خان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اِس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
گلگت بلتستان/کشمیر
پریس ریلیز کے مطابق 17 فروری کی رات سے 21 فروری کے دوران گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں کشمیر میں وادیِ نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
0 تبصرے