پسرور(ملک حسن رزاق سے) پسرور کی معروف گائناکالوجسٹ پہلا پرائیویٹ ہسپتال بنانے وللی ڈاکٹر ثمینہ خالد پر قاتلانہ حملہ، ملزم گرفتار،12 سے 14 چھریوں کی وار کیے گئے، مقدمہ کے لیے بیٹے کی طرف سے درخواست دے دی گئی تفصیلات کے مطابق ثمینہ ہسپتال کی مالک ڈاکٹر ثمینہ خالد پر چھریوں کے وار سے قاتلانہ حملہ کیا گیا پسرور پولیس کی بھاری نفری ثمینہ خالد ہسپتال پہنچ گئی پسرور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے پسرور ڈاکٹر سمینہ خالد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہےپسرور ملزم کی جانب سے ڈاکٹر پر 12 سے 14 وار کیے گئےپسرور پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے ڈاکٹر ثمینہ میری بیوی کو اچھی طرح چیک اپ نہیں کرتی تھی میری بیوی کو بہت بُرا بھلا کہا بیعزتی کی جو مجھ سے برداشت نہ ہوا جسکے باعث ڈاکٹر پر حملہ کیا پسرور ریسکیو ٹیم کی طرف سے ڈاکٹر ثمینہ کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا بتایا جارہا ھے گائناکالوجسٹ ثمینہ خالد کو تقریبا تیرا سے چودہ زخم لگے جن کی سرجری سرجن ڈاکٹر میاں ولید انجم نے کر دی ہے اور تین بلڈ بیگز بھی لگ چکے ہیں
سرجن ڈاکٹر میاں ولید انجم نے بتایا ہے کہ اب ڈاکٹر ثمینہ خالد الحمداللہ بہتر ہیں
0 تبصرے