سیالکوٹ(سیدہ نگار فاطمہ سے) دو مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران چار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گے۔ملزمان اور پولیس کے درمیان ڈسکہ اور پسرور میں فائرنگ کے تبادلے ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ تھانہ ستراہ کے علاقہ ویروالا پل کے قریب تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھ ملزمان نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کر دی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ پندرہ منٹ تک جاری رہا فائرنگ رکنے پر دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو چکے تھے جو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گئے چار فرار ہونے والے ڈاکوئوں کا پسرور میں جھنگی سٹاپ کے قریب پولیس سے ٹکرائو ہوا جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جانب سے گھیرا ڈالے جانے اور گرفتاری کے خوف سے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جو فائرنگ کی زد میں آ کر انکے اپنے دو ساتھی ہلاک ہو گئے جبکہ 2 ملزمان پسرور سے فرار ہوئے جن کا تعاقب کیا جا رہا ہے
0 تبصرے