سیالکوٹ (ملک ساجد سے) پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کےخلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے 2 ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق معہ ملازمان و فلیڈ سٹاف سکیورٹی برانچ نے دوران کاروائی کشمیر روڈ سے ملزمان محمد سلمیان ولد صابر خان سکنہ پشاور 2.شرافت ولد غفور خان محلہ قاضیاں آباد جو صوابی پشاور سے پتنگیں لے کر آ رہے تھے کو گرفتار کیا تو ان کے قبضے سے 800 عدد پتنگیں اور 33 کیمیکل ڈوریں برآمد۔ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔کریک ڈاؤن میں شامل پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔
0 تبصرے