Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ:تھانہ صدر پولیس کی منشیات فرشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں۔چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں سے 20کلو منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد


 

.سیالکوٹ(شاھد مبین قدری سے)سیالکوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری. 4 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار. بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد. تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے.اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس۔ایچ او  تھانہ صدر سیالکوٹ سب انسپکٹر قیصر بشیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع میں منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو کو بریک کرتے ہوئے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات 1. شیخ عشرت عرف گونا شیخ سکنہ بھڈال کو ساتھیوں سمیت مجید. غلام نبی اور یاسر اقبال کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 20کلوگرام ہیروئن. چرس. افیون اور ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کی 8 عدد خود کار رائفلیں. 3عدد پستول.26عدد میگزین اور 400 کے قریب گولیاں برآمد کرلی ہے. ملزمان منشیات سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے. جن کو گرفتار کرکے ضلع میں منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا ہے. ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلیے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا. ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامقل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے