Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ: پولیو مہم۔ 3 دن میں 7 لاکھ 39 ہزار 832 بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے


سیالکوٹ(ملک ساجد سے)  قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے تین دنوں میں 7 لاکھ 39 ہزار 832  بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا دیئے گئے، مجموعی طور پر 93 فیصد بچے کور کرلئے گئے اور باقی رہ جانے والے 59 ہزار 784 بچوں کو یکم مارچ تک کور کرلیا جائیگا۔ یہ  بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے قومی انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر یاسر، نمائندہ یونیسیف ڈاکٹر فریال سید، ڈپٹی ڈی ایچ او شیراز مسعود، ڈاکٹر شہزاد اقبال اجلاس میں موجود تھے جبکہ   ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے 100نتائج حاصل کئے جائیں گے اور امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ یکم مارچ تک ضلع سیالکوٹ کا ایک بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی اب تک جن علاقوں میں پولیو ٹیمیں نہیں پہنچی وہ اس کے بارے میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے نمبر925011 پر اطلاع دیں فوری ٹیم بھجوائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یکم مارچ تک سیالکوٹ ضلع میں دوسرے اضلاع سے آنے والے بچوں کو بھی کور کیا جائے گا اس سلسلہ میں ٹرانزٹ پوائنٹ پر ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

۔۔۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے