Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ:پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔کمشنر گوجرانوالہ



سیالکوٹ(ملک ساجد سے)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے پولیو وائرس  کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے ،صرف پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی وطن عزیز کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے اور پاکستان کو  اقوام عالم میں سخت تنقید کا سامنا ہے اس موذی اور جان لیوا مرض کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے ضرورت ہے، 26 فروری  سے قومی انسداد پولیو مہم  کا آغاز کیا جارہا ہے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گے اور اس مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دے گے۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی  انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں قومی پولیو مہم کے مائیکرو پلان کے مطابق حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، نمائندہ عالمی ادارہ  صحت ڈاکٹر یاسر، ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈاکٹر شیراز مسعود کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ زیر تربیت پولیو ٹیموں کو اس مہم کی اہمیت اور افادیت کا احساس دلائیں، حکومت اربوں روپے پولیو کے خاتمہ کیلئے خرچ کررہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ پولیو کو جڑ اکھاڑ پھینکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی جی آئی ایس پر ٹریکنگ مانیٹر کی جائے گی اور پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے فول پروف سکیورٹی پلان بنایا جائے گا۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیں مسنگ بچوں کو ہر صورت میں ٹریس کرنے کی پابند ہوگی اور فزیکل ویری فیکیشن کے بغیر بچوں کا نام عدم دستیاب بچوں کی فہرست سے نہیں کاٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو ٹریس کرکے ان کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے خلوص نیت سے بچوں کو پوری ذمہ داری اور احتیاط سے پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں اور پولیو ویکسی نیشن کی افادیت کو برقرار رکھنے کیلئے کولڈ چین کا خاص خیال رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں 26 فروری سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیمیں کل 7لاکھ95ہزار877بچوں کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کیلئے کل 6 ہزار 288 پولیو ورکرز اور سٹاف فرائض انجام دیں گی جن کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 2 ہزار 6 سو 76 موبائل ٹیمیں گھروں، سکولوں اور مدارس میں جاکر، 133 فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت، ڈسپنسریوں، ای پی آئی مراکز  اور ہسپتالوں  میں جبکہ 69 رومنگ/ ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈوں، بس اسٹاپس اور اہم چوکوں اور بازاروں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کہ نگرانی کیلئے 129 یوسی مانیٹرنگ آفیسر اور 536 ایریا انچارج ڈیوٹی انجام دیں گے ، چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز ملکر کر مہم کو سپروائز کریں گے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے گزشتہ پولیو مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 8 پولیو ورکرز اور سپروائزر کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

۔۔۔۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے