سیالکوٹ پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے)پتنگ بازوں و پتنگ فروشوں کے خلاف 681 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان ملزمان کے قبضہ سے 29967عدد پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے 630 ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے گیا ہے.ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او صاحبان کو پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کو مؤثر بنانے کیلیے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔شہری علاقوں میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی استعمال میں لایا جارہا ہے.شہریوں کی آگاہی کیلیے مساجد اور بازاروں میں اعلانات کے ساتھ کیبل ٹی وی اور سوشل میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے.قاتل ڈور کے پھرنے سے کئی افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں کارروائی کامقصدقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے.ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ. سیالکوٹ پولیس خونی کھیل پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے تاہم اس سلسلہ میں شہریوں کا تعاون بہتر ہمارے لیے اہم ہے۔
0 تبصرے