گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کے شعبہ امراض چشم کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ/ڈاکٹرز کی نااہلی اور غفلت کی بناء پر ایلون سویپر، شاہد اور قدیر نامی سرونٹ ڈاکٹرز کی ہدایت پر امراض چشم کے مریضوں کا معائنہ کرنے لگے، ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل سٹاف نے ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول بنا لیا ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر بھر کے مریضوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری، وزیر صحت، سیکرٹری صحت اور کمشنر گوجرانوالہ سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ شہر بھر کے مریضوں کو سویپر اور سرونٹ کی طرف سے کیے گئے غلط مائنہ کی وجہ سے مستقبل میں مزید اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور بینائی جیسی نعمت سے محروم ہونے سے محفوظ رہ سکیں.
0 تبصرے