Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپور خاص کا نام اب سٹی آف سپوٹس کے نام سے بھی مشہور ہو گا ۔ ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان

 *میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری)ڈپٹی کمشنر میر پور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ میرپور خاص کا نام اب آموں اور این جی اوز کے ساتھ ساتھ سٹی آف اسپورٹس مین کے نام سے بھی مشہور ہونے جا رہا ہے جو میرپور خاص کے لیے اعزاز کی بات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ہونے والے 18ویں سندھ گیمز میں مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسییشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام مقامی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ کھیلوں کے مقابلے کروا کر نوجوان کھلاڑیوں کے اندر موجودکھیلوں کی  صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے اور کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو بہت جلد فعال بنا کر کھیلوں کی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے گا اس موقع پر میئر عبدالرؤف غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں ہوتی رہیں گی تو ہمارے نوجوان صحت مند رہیں گے اور کہا کہ سندھ گیمز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی میرپورخاص کے لیے فخرہیں انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے میرپور خاص شہر کے کھیلوں کے میدانوں کو بہتر کیا جائے گا قبل ازیں سیکریٹری اولمپکس سلیم خان نے کہا کہ  سندھ گیمز میں میرپور خاص سے ٹوٹل 581 کھلاڑیوں نے بمعہ کوچنگ اسٹاف کے ساتھ شرکت کی جس میں سے 375 بوائز اور 214 گرلز کھلاڑی شامل تھیں جن میں سے 91 کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی جن میں 6 میڈل 27 سلور میڈل اور 51 برونس انعامات شامل ہیں اور کہا کہ سندھ گیمز میں میرپور خاص کے کھلاڑیوں نے مشکلات کا سامنا کر کے بھی مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے میرپورخاص کا نام روشن کیا جو ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے،اس موقعے پر ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز میر پور خاص عبدالہادی داؤد پوتہ پرنسپل پبلک اسکول پروفیسر عمران لاڑک ال پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ کے صدر فیصل زئی سندھ اباگار بورڈ کے نمائندہ عمر بھگیو محمود صابری مرزا مسرور بیگ واحد پہلوانی سلیم بلوچ اختر ملک ناظم الدین سید اسلم قریشی،عبدالغنی انوار الحق،ملک اقبال،امجد سومرو، کاشان،کامران قریشی اور سندھ گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے