سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے) تھانہ کینٹ پولیس کے دو اہلکار ڈکیتی کی واردات میں ملوث نکلےشہری کی نشان دہی پر دونوں پولیس اہلکار گرفتار اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں وسیم اور عمراسحاق شامل ہیں،
شہری نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ بھیڈ پولی کینٹ پان شاپ سے 4بجے گزشتہ رات کار پر سوار دو باوردی پولیس اہلکار اور سادہ کپڑوں میں ڈرائیور تھا مدعی مقدمہ کاشف رضا ہمیں تلاشی کے بہانے پاس بلایا اور گاڑی میں بیٹھا کرلے گئے، گاڑی میں ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور 80ہزار روپے لوٹ لیے شہری4:30بجے ہمیں پوسٹ مارٹم ہاؤس اتار کر چلے گئے
ڈکیتی واردت میں ملوث پولیس اہلکاروں کا واقعہ سامنے آنےپر شہری اور تاجر برادری میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گی
0 تبصرے