Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ملک حسن رزاق ۔ بانی و سی ای او آواز ڈیجیٹل میڈیا گروپ

نام : ملک حسن رزاق
علاقہ : سیالکوٹ
ایجوکیشن۔: بیچلرز ان ماس کمیونیکشن
عہدہ : بانی و سی ای او آواز ڈیجیٹل میڈیا گروپ
بیورو چیف کندن نیوز گروپ لاہور
کوارڈینیٹر بنیادی حقوق کمیشن پاکستان پنجاب زون

مختصر تعارف و خاندانی پس منظر

ملک حسن رزاق کا تعلق ایک کشمیری گھرانے سے ہے جس کے اباوجداد شہنشاہ بابر کے ساتھ افغانستان سے ہندوستان و کشمیر تشریف لائے ان کا تعلق پٹھانوں کے مشہور قبیلہ کاکڑزئی سے ہے اور منقول ہے کہ ہر قبیلہ کے سردار خاندان کو ملک کے لقب سے نوزا جاتا ھے اس طرح یہ خاندان بھی سردارانِ قبیلہ کاکڑزائی کی اولاد میں سے ہے اسی نسبت سے ان کے والد دادا نانا تایا اور دیگر بھی اپنے نام کے ساتھ ملک لکھتے اور بولتے جبکہ کشمیر سے آنے کی وجہ سے اکثر لوگ انکے خاندان کے بزرگوں اور جوانوں کو بٹ کے نام سے بھی پکارتے ہین اور اکثر احباب نے اسی عرفی پہچان  بٹ کو اپنے نامو کا حصہ بنا لیا ھے ملک حسن رزاق کے اباواجداد قیام پاکستان سے بہت پہلے کشمیر سے لاہور سیالکوٹ اور پسرور کے گاوں بن باجوہ مین سکونت پذیر ہوئے اور آج بھی ان کی اولادیں ان شہروں میں موجود ہیں انکے پردادا ماسٹر چراغ دین عرف میاں جی سیالکوٹ میں کشمیری برادری کےان  بزرگوں میں سے ہیں کہ جن کی بیٹھیک میں نہ صرف کشمیری بلکہ دیگر برادری کے لوگ بھی کثرت سے شرکت کرتے۔موجودہ ایم این اے خواجہ محمد آصف کے والد اور سابق سپیکر و ایم این اے خواجہ محمد صفدر بھی میان جی کی بیٹھیک میں اکثرو بیشتر حاضری دیا کرتے تھے

سلسلہ طریقت

ملک حسن رزاق اپنے اباو اجداد سے اہلسنت والجماعت سے  تعلق رکھتے ہیں بیان کیا جاتا ہے کہ ان کے  دادا ملک اللہ دتہ نے سفر بغداد کے دوران آستانہ عالیہ شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف غوث اعظم کے اس وقت کے سجادہ نشین و گدی نشین کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت ھوئے والد محترم ملک عبدالرزاق  شیخ طریقت بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت ابو البلال محمد الیاس عطار قادری کے ذریعے 2008 میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں بیعت ھوئے۔ خود ملک حسن رزاق امیر اہلسنت سے 1996 میں بیعت سے شرف یاب ہوکر قادری رضوی عطاری سلسلہ میں داخل ہوئے۔ اس طرح  قادری بن قادی بن قادری تسلسل جاری ہے 


تعلیمی سفر و درس گاہیں

ملک حسن رزاق کا تعلق پاکستان کے صنعت و ادبی شہر سیالکوٹ سے ہے۔ ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم آبائی شہر سے حاصل کی ۔ بلترتیب
  • پاک ماڈل پبلک سکول سیالکوٹ
  • نیو ایج پبلک سکول سیالکوٹ
  • گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری ہائی سکول سیالکوٹ (موجودہ دانش سکول)
  • گورنمنٹ مرئے کالج سیالکوٹ
  • علامہ'اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد
سے نصابی تعلیم حاصل کی

فنی تعلیم

ملک حسن رزاق نے 1996 مین اپنے دورے طالب علمی ہی کمپیوٹر کے شعبہ میں قدم رکھا اور اضافی سرگرمیوں کے طور پر کمپیوٹر کی تعلیم انفارمیٹک کمپیوٹر سینٹر سیالکوٹ سے حاصل کرنا شروع کی اس کے علاوہ مختلف ادوار میں آن لائن کورسسز سے اپنے شعبہ میں مہارت حاصل کی بعد ازاں حکومت پاکستان کے جاری کردہ کورس کے ذریعے کامسیٹ کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا

غیر نصابی سرگرمیاں

زمانہ طالب علمی سے ہی غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا پرائمری دور میں نیوایج پبلک سکول میں ملی نغموں اور تقریر میں حصہ لیا بعد ازاں گورنمنٹ پائلٹ سینکنڈری ہائی سکول میں  نعت خوانی تقریر کے علاوہ سکاوٹنگ میں حصہ لیا۔ شاعری اور نثر لکھنے کی بھی مشق جاری رہی

عملی زندگی

بحثیت معلم

ملک حسن رزاق نے عملی زندگی کا آغاز اسلامک پبلک ہائی سکول میں شعبہ کمپیوٹر سائنس میں بحثیت استاد کیا اور بعد ازاں مختلف اکیڈمیز اور اداروں میں تدریسی فرائض سرانجام دئیے جن میں
  • اسلامک پبلک ہائی سکول سیالکوٹ
  • المدینہ پبلک سکول سیالکوٹ
  • صفہ سائنس اکیڈمی
  • رابطہ کمپیوٹر اکیڈمی
  • فیوچرز ٹیک ایبٹ روڈ سیالکوٹ
قابل ذکر ہیں

ایس ٹی وی اور پین چینل


ملک حسن رزاق نے  کمپیوٹر کے علم کو عام کرنے کے لئے سیالکوٹ کے لوکل کیبل چینل STV پر Welcome to I.T اور PEN چینل پر آئی ٹی گائیڈ کے نام سے پروگرام کئے

فریمز ٹیک Awaz.Tv

ملک حسن رزاق نے عرصہ دس سال تک پاکستان کے بڑے ساسی ویڈیو پورٹیل Awaz.Tv جو کہ سافٹ وئیر ھاوس فریمز ٹیک کا ایک پروجیکٹ تھا میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کیا اور آواز کی مینجمنٹ اور سنئیرز کی رہنمائی سے اپنے کام کو بہتر بنایا گوکہ یہ ایک سیاسی و سماجی ویڈیو پورٹیل تھا مگر یہاں ڈیجیؒل صحافت اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹ کے بارے بہت کچھ حاصل کیا

صحافتی کئیریر

ملک حسن رزاق نے 2000 ء میں سیالکوٹ سے شائع ہونے والے اخبار نوائے شمال سے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیا ان سے قبل ان کے ماموں شہزاد ریاض بٹ نوائے شمال کے ساتھ کام۔کرچکے تھے ملک حسن رزاق نے 2008 سے 2010 تک شہزاد ریاض بٹ کے ساتھ ان کے ان ھاوس اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا جب شہزاد بٹ روزنامہ دن اور دن ٹی وی کے سیالکوٹ میں بیورو چیف تھے اس طرح صحافت میں انکو عملی تجربہ بھی حاصل ہوتا رہا بعدازاں Awaz.Tv میں مختلف پراجیکٹس کے ذریعے صحافتی رموز سے واقفیت ھوتی رہی اور ماس کمیونیکشن کی ڈگڑی نے انکو اس فیلڈ میں مزید آگے بڑھایا 2020ء مین جب Awaz.tv ویب سائٹ کو ختم کردیا گیا تو ملک حسن رزاق نے آپ نئے پراجیکٹ کو آواز ڈیجیٹل میڈیا گروپ کے نام سے متعارف کروایا جس میں ڈیجیٹل نیوز پیپر  آوزِ سیالکوٹ ویب سائٹ www.awaztoday.com.pk آن لائن چینل City 52 News  شامل ہیں بعدازاں ماضی میں حیدرآباد سے شائع ہونے والا اخبار خفیہ بھی اس گروپ کا خصہ بنا لیا گیا

ملک حسن رزاق نے آواز ڈیجیٹل میڈیا گروپ کے علاوہ دیگر چینلز اور اخبارات کے ساتھ بھی کام جاری رکھا جن میں
  • کندن نیوز
  • روزنامہ کندن
  • روزنامہ پنجاب
  • روزنامہ تصور
  • روزنامہ سالمیت
  • روزنامہ سٹی 61
  • 9 News UHD
  • MTV News
  • TNN News
اور دیگر شامل ہیں اور صحافت کا یہ سفر مزید جاری ہے

سوشل ورک اور FRCP

ملک حسن رزاق رفاع عامہ کے کاموں میں اپنے والد محترم ملک عبدالرزاق مرحوم کی ذات سے متاثر رہے جو کہ مسلم سوسائٹی کشمیریاں کے جنرل سیکرٹری ۔ کشمیر ہسپتال کے بانیوں میں سے تھے اور ہر طرح کے انسان دوست کاموں مین بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے

ان کے علاوہ حیدر آباد کی سماجی شخصیت اور بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر عبدالجبار رحمانی مرحوم سے ملک حسن رزاق کی سماجی رابطہ کی سائٹ پر ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ملاقات ھوئی اور بعدازاں گہرے تعلقات استوار ھوئے ڈاکٹر جبار رحمانی نے ملک حسن رزاق کو اپنی تنظیم FRCP کا پنجاب کا سربراہ یعنی کوارڈینٹر بنا دیا رحمانی صاحب کی ھدایات پر پنجاب کے جن جن علاقوں میں تنظیم کا سیٹ اپ بنایا گیا وہاں ملک حسن رزاق رحمانی صاحب کے ہمراہ یا اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف فلاحی پراجیکٹس کے لئے سفر کرتے رہے

  • ہائپاتائٹس بی اور سی کے سیکنگ کیمپ
  • تعلیمی بورڈز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے لئے شہدا کشمیر ٹیلنٹ ایوارڈ
  • ماہ رمضان میں قرآن پاک کی مفت فراہمی کے لئے قرآن پراجیکٹ
  • غریب اور مستحق طلباء کے لئے (محدود) کتب و کاپیوں کی فراہمی
  • کرونا میں (اپنی استطاعت کے مطابق ) مستحق لوگوں میں راشن اور سبزیوں کی تقسیم
  • جہاں تک ممکن ہو سکے (اپنے محدود وسائل اور احباب کی مدد سے) مستحق گھرانوں کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرنا
بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے یہ سب امور سرانجام دینے کی کوشش کی جاتی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے