سیالکوٹ (ملک حسن رزاق سے) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پبلک سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے سیالکوٹ ڈسٹرکٹ میں مریم کی دستک پروگرام کا آغاز کردیا گیا، شہری "دستک" پیلپ لائن 1202 ، دستک ایپ یا ویب پورٹل dastak.punjab.gov.pk کے ذریعے 50 سے زائدسروسز کی گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے مریم کی دستک کے ضلع سیالکوٹ میں سروسز کے آغاز کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے عین مطابق پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ دستک ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، نکاح سرٹیفکیٹ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ای سٹیمپنگ، موٹر وہیکل ٹرانسفر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید جیسی 50 سے زائد خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس سلسلہ میں ضلع سیالکوٹ میں 60 فیسیلیٹیٹرز کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد ان بورڈ ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق سروسز کی فراہمی تیز ترین اور شفاف ہوگی اور اس ضمن میں غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیسیلیٹیٹر ز کو اسپیشل شناختی کارڈ اور اتھارٹی لیٹر جاری کی جائے گے۔
0 تبصرے