Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ: سینٹرل ریسکیو اسٹیشن پر سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐ و سیرت نبی/ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔



سیالکوٹ(ملک حسن رزاق) سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیاجس میں سابقہ فائر آفیسر سید عابد شاہ، صدر روز ویلفئیر اشفاق نذر و سوشل ورکر میاں سرفراز نواز، ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ،اسٹیٹ لائف کے نمائندہ محمد ثاقب ریسکیورز اور عوام نے شرکت کی۔ محفل کاا ٓغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیاجس کی سعادت حافظ  نے حاصل کی،  بعدازاں  عمران سرور، ذیشان،ثاقب لطیف، اورشوکت علی ساجدنے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت و درود و سلام کا تعفہ پیش کیا، جبکہ نقابت کے فرائض محمد وسیم نے ادا کیے۔ اس موقع پر خصوصی خطاب  مولانا عزیز الرحمن اورمولانا شفیع الر حمن نے کیا۔ مولانا شفیع الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسول اکرم ؐ سے محبت کے اظہار کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے بتائے ہوئے اصول و ضوابط کے مطابق زندگی کو گزاریں، انہوں نے کہا کہ نبی سے محبت کا مطلب ہی یہی ہے کہ ہم ان کے بتائے ہوئے راستے پرکاربند رہیں تو اسی میں ہماری بھلائی اور کامیابی ہے، آپ کو تمام عالم کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا، آپ کو  نبی آخر الزماں بنا کر اس دنیا میں بھیجا گیا جن کے بعد کوئی نبی تشریف نہی لائے گا اور اسی عقیدہ پر کاربند رہتے ہو ئے نہ صرف زندگی گزارنی ہے بلکہ اس پر پہرہ دینا ہے۔  مولانا عزیز الر حمن نے امنے بیان میں نبی اکرمؐ سرور کائنات کے اسوہ حسنہ سے متعلق سیر حاصل بیان کیا، انہوں نے کہا کہ نبی کی عزت و حرمت ہمارے دلوں میں سب سے بڑھ کر ہونی چاہیے۔ نبی کریم اس دنیا کے لیے ہدایت کا ذریعہ بن کر آئے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ اطاعت اللہ اور رسول اکرم ؐ ہی ہے۔ آپ ؐ کی سیرت طیبہ زندگی کے ہر شعبہ میں ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور بطور رریسکیورز آپ یقینا نبی کریم کے راستہ پر کارفرما  ہو کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے محفل کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی و ریسکیورز کے دعا بھی کروائی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے منتظمین قاری سجاد اور شبان ختم نبوت کا کانفرنس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے