Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا گروپ عوام اور ادروں کے درمیان رابطے قائم رکھے گا۔ جاوید ہیپی بٹ

سیالکوٹ (عاصمہ اشفاق بٹ سے) پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا گروپ سیالکوٹ کے مرکزی چیئرمین جاوید ہیپی بٹ صدر حاجی محمد درویش نے ایس ایچ او تھانہ کوٹلی سید ا میر نعیم اشرف سے ملاقات کی ۔ ایس ایچ سے علاقہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے انھوں نے علاقہ میں ھونے والے جرائم اور پولیس کے کردار پر گفتگو کی۔  ایس ایچ او تھانہ کوٹلی سید امیر نعیم اشرف نے کہا کہ تھانہ میں پینڈنگ کیسوں کو جلد سے جلد حل کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں علاقہ کے لوگوں نے ایس ایچ او نعیم اشرف کی کارکردگی پر اطمینان کا ظہار کیا۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹلی سید امیر نعیم اشرف نے کہا ہے کہ صحافی  ریاست کا چوتھا ستون ہیں صحافی برادری عوام اور پولیس کےدرمیان پل کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ مثبت رپورٹنگ کے ذریعے جرائم کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں اسکے اعلاؤ ایس ایچ او نعیم اشرف نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی جرائم  پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں چئیرمین جاوید ھیپی بٹ  نے کہاپروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا گروپ سیالکوٹ کےصحافیوں کا سب سے بڑا اور ایکٹو گروپ ہے جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہردم کوشش کررہا ہے۔ انہوں نےکہا پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا گروپ عوام اور ادروں کے درمیان رابطہ بحال رکھنے اور مسائل اعلیٰ احکام تک پہنچانے کا فریضہ سر انجام دیتا رہے گا  صدر حاجی درویش نے کہاحق کی آواز کا ساتھ دینا اور ظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا قرآن کا حکم ہے اورہم بطور صحافی اس حکم پر ہمیشہ کاربند رہے ہین اور رہیں گے 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے