سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ڈسکہ سٹی میں سیوریج کے نظام کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بارشی پانی کے نکاس کیلئے 77 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈرین کی تعمیر کا منصوبے کی فزیکل پراگریس 45 فیصد مکمل ہوچکی ہے اور یہ منصوبہ فروری 2025 میں مکمل کرلیا جائے گا اس منصوبے کی تکمیل سے ڈسکہ سٹی میں اربن فلڈنگ کے درینہ مسئلہ حل ہوگا۔ یہ بات انہوں نے آج ڈسکہ سٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق ، سی او ایم سی ڈسکہ الفت شہزاد اور ایکسین سروسز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جائے اور مفاد عامہ میں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ سٹی میں اس وقت کئی ایک ڈویلپمنٹ منصوبوں پر کام جاری ہے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ان منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جبکہ ایگزیکیوٹینگ ایجنسی کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معیار اور رفتار پر ہر سمجھوتہ نہ کریں تاکہ اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے ڈیزائن کے عین مطابق مکمل کئے جاسکے اور عوام الناس ان سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ کے اچانک دورہ کے دوران ہسپتال کی ایمرجینسی، او پی ڈی اور فارمیسی سمیت مختلف حصوں اور شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور علاج کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتالوں میں میں طبی سہولیات ، ادویات کی دستیابی کی بابت استفسار کیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول جیسروالہ کا دورہ کیا اور طالبات سے متعلقہ مضامین کی بارے میں سوالات کئے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کیو ڈی پی ایس کے زیر تعمیر بلاکس پر کام کی پراگریس کا بھی جائزہ لیا۔۔۔
0 تبصرے