Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

آئس یا ( شیشہ) کیا ہے ؟تحریر :ملک حسن رزاق

آئس یا ( شیشہ) کیا ہے ؟
تحریر :ملک حسن رزاق 
نشہ آج کل ایسے فروخت ہوتا ہے جیسے الو پیاز اور ٹماٹر ۔آئس ایک ایسا نشہ ہے جس کے پہلی بار استعمال سے انسان کے اندر خوشی کے ہارمونز انتہائی ایکٹیو ھو جاتے ہیں۔جس  سے انسان انتہائی خوشی محسوس کرتا ہے۔آئس کا نشہ 36 سے 72 گھنٹے تک ہوتا ہے۔اور وہ انسان 72 گھنٹوں تک جاگتا رہتا ہے۔پہلی دفعہ انسان کو آئس استعمال کرنے سے جو لذت اور خوشی محسوس ہوتی ھے وہ آہستہ آہستہ کم  ہو جاتی ہے۔اور اس کے ساتھ انسان آئس کی ڈوز  پے ڈوز بڑھاتا جاتا ہے تاکہ وہ پہلے والی خوشی محسوس کر سکے۔ کسی بھی نشے سے انسان کے اندر رشتے کی تمیز نہیں رہتی مگر آٸس ایک  خطرناک چیز ھے جو وقت کے ساتھ ساتھ  انسان کی ہڈیوں کو پکڑ لیتی ہے۔آئس استعمال کرنے والے انسان پر بھروسہ کرنا بیوقوفی ہے۔ آئس استعمال کرنے والے انسان کے ہاتھوں سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے جب وہ نشے کی حالت میں ہو۔تحریر  کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل اس سے دور رہیں اپنے اور اپنے پیاروں کے خاطر ۔ اب ھم سب کا فرض بنتا ھے کہ اس ناسور کے خلاف آواز اٹھائیں.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے