سیالکوٹ:نامعلوم وجوہات پر خاتون قتل۔مقتولہ دوبچوں کی ماں تھی مقولہ نے قاتل کی اچھی مہمان نوازی کی۔ جاتے ہوئے چھ گولیاں مار کر قتل کردیا
سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے) تھانہ مراد پور کے متعلقہ علاقہ کپوروالی میں ثوبیہ نامی خاتون قتل مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی جو گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہو گئ سابقہ شوہر کے چچا زاد بھائی رحمان عرف مانا نے اپنی بھابھی کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر چھ گولیاں مار کر قتل کر دیا ملزم موقع سے فرار ہوگیامتعلقہ تھانہ کو اطلاع ہوتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر شبیر احمد گل بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ تھانہ مراد پور کے متعلقہ علاقہ کپوروالی میں گولیاں لگنے سے خاتون قتل مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی لواحقین کے مطابق ثوبیہ ولد بشیر قوم راجپوت کی چک سیماں والی کے رہائشی ن نامی افراد کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس سے انکے دو بچے تھے اور گھریلوں ناچاقی کی بنا پر ان دونوں میں کافی عرصہ قبل طلاق ہو گئی تھی اور ثوبیہ اپنے والد کے گھر رہتی تھی جبکہ آج سابقہ شوہر کا چچا زاد بھائی رحمان عرف مانا ولد سرور قوم راجپوت کپوروالی اپنی سابقہ بھابھی کے گھر آیا اور مقتولہ نے اپنے دیوار رحمان کی اچھی خاصی مہمان نوازی کی اور جاتے وقت رحمان عرف مانا نے اپنی بھابھی کو چھ گولیاں مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا،
0 تبصرے